کراچی : افسوسناک ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹا جاں بحق

Published On 29 March,2023 06:31 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف کٹ کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ خاتون اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی کا دروازہ ٹکرانے سے بچے سمیت نیچے گر گئی اور اسی دوران پیچھے سے آنے والے ڈمپر کی زد میں آکر دونوں ماں ، بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عظمیٰ اور اذان کے نام سے ہوئی ہے۔

Advertisement