گلیات: جیپ الٹنے سے 3 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

Published On 22 March,2023 08:34 pm

گلیات: (دنیا نیوز) نتھیاگلی کے قریب جیپ الٹنے سے تین خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ بکوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں سڑک کی تنگی کے باعث جیپ الٹ کر سڑک کے نیچے موجود گھر پر جاگری، حادثے میں 3 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تاہم گھر کے مکین محفوظ رہے۔

جیپ میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا جو نکاح کی رسم میں شرکت کے لیے جارہے تھے، علاقہ مکینوں نے زخمی افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔
 

Advertisement