خوشاب : ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق

Published On 17 March,2023 03:07 am

خوشاب : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع خوشاب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خوشاب میں سکیسر روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت جبار اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Advertisement