وہاڑی: خوفناک ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 11 March,2023 04:26 pm

وہاڑی: (دنیا نیوز) ملتان روڈ پر موڑ رب راکھا کے قریب کار اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچے سمیت 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، مسافر کوچ ملتان سے وہاڑی کی طرف جبکہ کار سوار وہاڑی سے ملتان کی طرف جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گڑھی خدا بخش کے رہائشی 5 افراد جاں بحق

مسافر کوچ کے ڈرائیور نے آگے جانے والے رکشہ کو کراس کرنے کی کوشش کی، کراسنگ کرتے ہوئے کوچ کار کے ساتھ سامنے سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز میں مسافر وین، موٹر سائیکل میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

بتایا جا رہا ہے کہ کار سوار وہاڑی کے علاقہ پیر مراد کا رہائشی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement