لاہور : ٹریکٹر ٹرالی کی چنگ چی کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Published On 05 March,2023 12:22 pm

لاہور : (دنیا نیوز) لوئر مال کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی چنگ چی کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں امجد بھٹی، سجاد احمد اور عثمان شامل ہیں جبکہ دو زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں :چلاس:شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، 4 افراد جاں بحق

لاہور پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
 

Advertisement