نوشہرو فیروز: مسافر وین، موٹر سائیکل میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

Published On 11 March,2023 04:38 pm

نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) باندھی کے قریب مہران ہائی وے پر مسافر وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، ایک لڑکی اور ایک مرد شامل ہیں، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاڑی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ وین کو تحویل میں لے کر حادثے سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement