لاہور: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق

Published On 08 March,2023 11:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) ہنجروال کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر مار کر دو نوجوانوں کی جان لے لی۔

ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب 22 ویلر ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ہلاک ہونے والوں میں 20 سالہ عدیل اور 25 سالہ شہباز شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔
 

Advertisement