وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر شاہد کمال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Published On 13 March,2023 12:28 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسرشاہد کمال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال لاہور سے فیصل آباد آ رہے تھے، ساہیانوالہ کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں وی سی جی سی یونیورسٹی پروفیسرشاہد کمال جاں بحق ہوگئے۔

 

Advertisement