ڈیرہ اسماعیل خان: ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

Published On 17 March,2023 11:45 pm

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) اماخیل ملازئی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہو ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Advertisement