جعفرآباد : ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Published On 29 March,2023 05:49 am

جعفرآباد : ( دنیا نیوز ) بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد بخش ببر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عبدالغنی ببر جمالی شدید زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement