فیصل آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ سدھار بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر مرٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی ہونیوالے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔