وزیرآباد: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

Published On 03 April,2023 11:11 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ گکھڑمنڈی کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل کر ہلاک کر ڈالا، شہریوں نے ٹرک کا تعاقب کرکے پکڑ لیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی کی شناخت مسرت بی بی اور ملک ذوالفقار کے نام سے ہوئی جو مغل پورہ گکھڑ کے رہائشی ہیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے دونوں میاں بیوی بچوں کے لیے عید کی شاپنگ کرنے جارہے تھے۔