کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا، حادثے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا جس کے سبب گاڑی سے گر کر 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 42 سالہ کانسٹیبل وقاص اور 32 سالہ نعیم شامل ہیں، حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح ہسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔