کراچی : ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 03 April,2023 04:39 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت بھائی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی نعش کو ابتدائی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔