کراچی : (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقےکیماڑی علی محمد گوٹھ میں 18 افرادکی ہلاکت سے متعلق میڈیکل بورڈ نے تحقیقات مکمل کرلیں۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی اموات زہریلی گیس سے ہوئیں، اموات کا نتیجہ پوسٹ مارٹم،کیمکل ایگزامنیشن اور وائرولوجی کی مدد سے نکالا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی فیکٹریوں سے نکلنے والی گیس سے لوگ متاثر ہوئے، گیس کے اخراج سے لوگوں کو شدید الرجی، پھیپھڑے اور تولیدی نظام متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی: کیماڑی میں زہریلی گیس سے مرنے والوں کے پوسٹمارٹم کیلئے قبرکشائی
واضح رہے کہ علی محمد گوٹھ میں رواں برس جنوری میں 18 افراد انتقال کر گئے تھے ، اس سے قبل محکمہ صحت نے اموات کی وجہ صرف خسرہ بتائی تھی، انتقال کرنیوالوں میں زیادہ تر 2 سے 4 سال کے بچے تھے۔