پی ڈی ایم نے حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا

Published On 06 April,2023 05:29 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے الیکشن سے دستبردار ہونے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔

لیگی امیدوار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ن لیگ کی پالیسی کے مطابق ضمنی انتخاب سے ریٹائرڈ کر دیا جائے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کی الیکشن سے دستبرداری کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 239 ضمنی الیکشن میں روایتی سیاسی جماعتیں میدان سے باہر، پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی مدمقابل

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار میاں طاہر جمیل نے پی ڈی ایم قیادت کے حکم پر کاغذات نامزدگی واپس لیے تھے، اس حلقے سے طاہر جمیل کا مقابلہ پی ٹی آئی امیدوار فرخ حبیب سے تھا۔

Advertisement