صدر عارف علوی نے ہمیشہ عمران خان کے ڈاکیے کا کردار ادا کیا: حافظ حمد اللہ

Published On 08 April,2023 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ایوان صدر کو ڈاک خانہ سمجھ کر عمران خان کے مفادات کیلئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ہمیشہ ڈاکیے کا کردار ادا کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا از خود نوٹس اختیار بل پر دستخط سے انکار آئین سے انکار اور انحراف ہے، ایک مستند آئین شکن دندان سازی میں تو رہنمائی کر سکتا ہے قانون سازی میں نہیں، آپ آئین شکن ہونے کے ساتھ ساتھ قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں بد دیانت بھی ثابت ہو چکے ہو۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے مزید کہا ہے کہ ایوان صدر میں بیٹھ کر پاکستان کی نہیں تم نے ہمیشہ عمران خان کی ترجمانی ہے، جس پارلمینٹ نے تمہیں ایوان صدر میں بٹھایا اسی پر حملہ آور ہو، تم نہیں پارلیمنٹ سپریم ہے اور یہ سپرمیسی ہم ثابت کر کے رہیں گے۔
 

Advertisement