شہداد کوٹ: تالاب میں ڈوب کر 2 کمسن بھائی جاں بحق

Published On 08 April,2023 04:35 pm

شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں غلام نبی ساسولی میں تالاب میں ڈوب کر 2 کمسن بھائی جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ مدثر اور 8 سالہ مزمل شامل ہیں، بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر تحصیل ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بچے نہانے کے لئے تالاب میں اترے تو ڈوب گئے، واقعہ پر لواحقین سمیت اہل محلہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔