سندھ حکومت کے لگائے ہوئے بچت بازار بند ہوگئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

Published On 07 April,2023 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے بہت سے بچت بازار بند ہوگئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، سفید پوش لوگ انتہائی تکلیف میں ہیں، جو الخدمت کے کارکن کام کر رہے ہیں وہ کام حکومت کا ہے، ہمارے ہی ٹیکس کے پیسوں سے بچت بازار لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سب کو سبسڈی فراہم کی جانی چاہیے، بعض جگہوں پر سحری اور افطاری میں گیس نہیں مل رہی، کے الیکٹرک کی انتظامیہ وائٹ کالر کرمنل ہے، 4 قسم کے ٹیکسز لگائے ہوئے ہیں، یہ سب کچھ نیپرا، کے الیکٹرک مافیا اور حکومت کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔