حیدر آباد : سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن گرفتار کر لیا

Published On 07 April,2023 03:10 am

حیدر آباد : ( دنیا نیوز ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد کی شناخت ارشاد لاکھیر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کے خلاف سندھ کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔