احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) سولر پلیٹ چوری کے الزام میں 50 سالہ شخص شہریوں کے بہیمانہ تشدد سے ہلاک ہو گیا۔
تفصیل کے مطابق عابد نامی شخص پر علاقہ مکینوں نے شدید تشدد کیا اور حالت غیر ہونے پر پولیس کے حوالہ کر دیا، متاثرہ شخص کو پولیس نے ہسپتال منتقل کیا اس دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔
افسوسناک واقعہ تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ عالیواہن میں ہیش آیا، ترجمان پولیس کے مطابق مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اس کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی، پولیس نے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ڈی پی او احمد پور شرقیہ سید محمد عباس نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ذمہ داروں کو گرفتار کر کے ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔