کراچی: ( دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی دعوت پر 16 ملکوں کے سفارتکاروں نے افطار پارٹی میں شرکت کی۔
مہمانوں میں امریکہ، برطانیہ، روس، جاپان، جرمنی سمیت 16 ممالک کے سفارت کار شامل تھے، جنہوں نے افطار میں شریک سکاؤٹس اور دیگر سے ملاقات کی، سکاؤٹس نے قونصل جنرلز کا والہانہ استقبال کیا۔
اس موقع پر قونصل جنرلز نے کہا کہ گورنر سندھ کی عوام سے انتہائی قربت قابل تحسین ہے، افطار میں عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے۔
امریکہ، برطانیہ ، روس ، جاپان ،جرمنی سمیت 16 ممالک کے سفارت کاروں کی افطار میں خصوصی شرکت، اسکاﺅٹس نے قونصل جنرلز کا والہانہ استقبال کیا۔ pic.twitter.com/7OGRMsgwyq
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 8, 2023