کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے کھوکھلے اور فضول دعوؤں سے مزید بیوقوف نہیں بنیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میں انہیں اسی لیے مجبور قومی موومنٹ کہتا ہوں۔
علی زیدی نے مزید کہا ہے کہ جلد ان میں سے کوئی دعویٰ کرے گا کہ انہیں زبردستی پی ڈی ایم میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ کہتے تھے ایک فون کال کا انتظار ہے، نہ جانے کس کی؟ شرم ان کو مگر نہیں آتی۔
اسی لئے انہیں مجبور قومی موومنٹ کہتا ہوں!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 8, 2023
کراچی کی عوام ان کھوکھلے اور فضول دعوؤں سے مزید بیوقوف نہیں بنے گی!
جلد ان میں سے کوئی دعویٰ کرے گا کہ انہیں زبردستی PDM میں شامل کیا گیا تھا!
حالانکہ کہتے تھے ، “ایک فون کال کا انتظار ہے”!
نہ جانے کس کی؟
شرم ان کو مگر نہیں آتی! https://t.co/QApM4Q5bGO