لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر کو 14 اپریل کو طلب کرلیا۔
طلبی نوٹس صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نے وصول کیا جس میں اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں 14 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ سے حاصل ہونے والی رقم سیاسی مہم پر خرچ کی گئی، اسد عمر پارٹی کی سیاسی مہم کے منیجر تھے۔