لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ ملک کی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں خوش آئند ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امید ہے اس اعلامیے کے بعد ملک میں مزید استحکام کیلئے آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بروقت الیکشن ہوں گے اور تمام ریاستی ادارے شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مدد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے نئے آپریشن کی منظوری
اپنے ایک ٹوئیٹ میں ترجمان وفاقی حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کی اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں، چیف جسٹس کے استعفیٰ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔