جسٹس اطہر من اللہ نے بھی 90 دن کے اندر الیکشن کے اصول کو تسلیم کیا ہے، فواد چودھری

Published On 07 April,2023 06:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے بھی نوے دن کے اندر انتخابات کے اصول کو تسلیم کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن سے متعلق جسٹس اطہر من اللہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے، ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں، جج یا بنچ ہمارا مسئلہ نہیں۔

ایک دوسرے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 124 اے کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے غیر آئینی قرار دے دیا گیا ہے، سیکشن غیر آئینی قرار دیے جانے کے اگلے دن اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف اسی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔

جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ کیا یہی وہ احترام ہے جس کا مظاہرہ حکومت اب عدالتوں کی طرف مسلسل کر رہی ہے؟۔