این اے 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

این اے 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت نے دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے 12 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔