اربوں روپے فنڈ پر ڈھائی مہینے سے اسٹے کی بات کرنا کونسی توہین ہے، تنویر الیاس

Published On 10 April,2023 08:01 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے اربوں روپے فنڈ پر ڈھائی مہینے سے اسٹے کی بات کرنا کونسی توہین ہے۔

عدلیہ مخالف بیان پر سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں طلبی کے سلسلہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلمین قرآن کیلئے ہم نے بڑے فیصلے کیے لیکن بیوروکریسی رکاوٹ بنی، ہائی کورٹ نے معلمین قرآن کے معاملے پر اسٹے دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: طیبہ گل ہراساں کیس: عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو طلب کر لیا گیا

سردار تنویر الیاس نے بتایا کہ میں نے کہا تھا میں پاؤں رکھتا ہوں تو دھواں اٹھتا ہے، 5 ارب روپے سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ دے رہا ہے، اس پر ڈھائی ماہ سے اسٹے ہے، مجھے یہ بتایا جائے کہ یہ کس چیز کی توہین ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کیا وزیراعظم اتنا فارغ بیٹھا ہوتا ہے کہ وہ اگلے دن آجائے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، باقی لوگ جتنے کلین ہیں، جتنے کلئیر ہیں سب کے بارے میں پتہ ہے۔

تنویر الیاس نے کہا کہ کوئی بھی مفاد عامہ کا کام ہو یہ بیچ میں کود جائیں، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement