پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اگر 8 اکتوبر کو الیکشن نہیں ہوں گے تو سب سے پہلے میں سڑک پر ہوں گا۔
اپنے ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ انتخابات 8 اکتوبر کو پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہیئں، پنجاب اسمبلی میں قبل از وقت انتخابات ہیں تو خیبرپختونخوا میں کیوں نہیں، چیف جسٹس صاحب چاہتے ہیں تخت لاہور کی لڑائی بھی خیبرپختونخوا سے لڑی جائے، 3 مئی کو سکیورٹی کے حوالے سے اے پی سی بلانے جا رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر فوری طور پر عمل ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر جمہوری رویے پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے: اسفندیار ولی
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور آپریشن پر اب یہ قوم تیار نہیں ہے، پی ٹی آئی اگر جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو ان کو بھی اے پی سی کی دعوت ہے، چیف جسٹس اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہیں تو پھر سب کر سکتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کو اس حالات تک پہنچایا ان کے خلاف بھی ریاست کارروائی کرے۔
ایمل ولی خان نے مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، کسی بھی مہذب قوم کی سپریم کورٹ میں ایسے حالات نہیں ہوں گے، سپرپم کورٹ کا مطلب چیف جسٹس نہیں بلکہ تمام سپریم کورٹ کے ججز ہیں، چیف جسٹس کو مستعفی ہونا چاہیے، ہم اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے نکلیں گے۔