لاہور: (دنیا نیوز) سابق ایم این اے تحریک انصاف چودھری طاہر اقبال بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔
سابق ایم این اے چودھری طاہر اقبال نے سال 22-2021 میں محکمہ لوکل گورنمنٹ وہاڑی سے گرانٹ جاری کرائی، چودھری طاہر اقبال نے محکمہ لوکل گورنمنٹ وہاڑی سے ٹینڈر سکیم نمبر 9 کے تحت کرم پورہ وہاڑی کی مختلف گلیوں کو پختہ کرنے اور سیورج ڈالنا تھا۔
سابق ایم این تحریک انصاف چودھری طاہر اقبال نے ایکسیئن لوکل گورنمنٹ ملتان خلیل احمد کھوسہ، سابق اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ وہاڑی انوار احمد، سب انجینئر لوکل گورنمنٹ مقصود کی ملی بھگت سے منصوبے کا سائیڈ پلان تبدیل کرا دیا۔
کرم پور وہاڑی کی جن گلیوں کو پختہ کیا گیا، اُن میں چودھری طاہر اقبال نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہل کاران کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل استعمال کرایا اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔