نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

Published On 12 April,2023 07:59 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کا استقبال کیا جس کے بعد وہ ائیرپورٹ سے ہوٹل کے لیے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، لاہور سے مریم نواز پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔