ملکی عدم استحکام، پاکستان بار کونسل نے آل پاکستان وکلا کانفرنس بلا لی

Published On 12 April,2023 04:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بار کونسل نے ملک میں جاری عدم استحکام پر آل پاکستان وکلاء کانفرنس بلا لی۔

اعلامیہ کے مطابق وکلاء کانفرنس کا انعقاد 17 اپریل کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں کیا جائے گا، پاکستان بار کی جانب سے سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کونسلز کو وکلاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات فنڈز کی عدم فراہمی، حکم عدولی کے نتائج سب کو معلوم ہیں: سپریم کورٹ

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی، آئینی بحران اور اداروں کی محاذ آرائی کے معاملے پر آل پاکستان لائرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے، سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ کو مزید طول نہیں دیا جا سکتا۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق موجودہ حالات کی وجہ سے سپریم کورٹ اور ملکی وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے، کانفرنس میں عوام کی خاطر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Advertisement