لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور اس بار انہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے۔
عمران خان کو نوٹس وصول کرانے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی اور نوٹس وصول کرایا۔
نوٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، اگر 7 روز کے اندرعمل درآمد نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔