پنجاب عام انتخابات، پی ٹی آئی امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ گیارہویں روز میں داخل

Published On 16 April,2023 03:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹس کیلئے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ گیارہویں روز میں داخل ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے صوبائی الیکشن کیلئے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز خود کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پنجاب کے حلقہ پی پی 108 تک کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے تھے، آج پنجاب کے حلقہ پی پی 109 سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔