ہم سب علی زیدی ہیں جس کو گرفتار کرنا ہے کر لو: عمران اسماعیل

Published On 15 April,2023 10:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم سب علی زیدی ہیں جس کو گرفتار کرنا ہے کر لو۔

 سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کو گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا، انہوں نے اقتدار میں آتے ہی نیب، ایف آئی اے کا ستیاناس کر دیا، آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں، علی زیدی کو رہا کیا جائے، چوروں کا ٹولہ ملک لوٹ کر کھا گیا، عمران خان کی حکومت میں 6 فیصد گروتھ تھی آج منفی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا

عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کرو گے 22 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اعلیٰ عدلیہ گرفتاریوں کا نوٹس لے، اتنا ظلم تو ڈکٹیٹر شپ دور میں بھی نہیں ہوا، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ نوٹس لیں، وزیر داخلہ کے کہنے پر تحریک انصاف پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی گرفتاری پر بیٹی کا ردِ عمل سامنے آگیا

تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ دو گھنٹے کا سندھ حکومت کو وقت دیتے ہیں، علی زیدی کو اگر رہا نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج ہو گا، ان پر 10 سال پرانا مقدمہ بنایا گیا، پی ڈی ایم کی غنڈہ گردی، بدمعاشی کا پرانا طریقہ ہے، علی زیدی دہشتگرد نہیں اگر مقدمہ تھا تو آئینی طریقے سے لیکر جاتے، علی زیدی کا نام معتبر شخصیات میں شمار ہوتا ہے۔