کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی زیدی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ابراہیم حیدری تھانے کے باہر احتجاج کیا۔
پر امن احتجاج میں پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے سندھ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا
مظاہرین نے کہا کہ علی زیدی پر دائر جعلی مقدمہ حکومت کی بدنیتی، فرعونیت کی زندہ مثال ہے، پی ٹی آئی رہنما کی رہائی تک پر امن احتجاج جاری رہے گا۔