لاہور: (دنیانیوز) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق و سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں ۔
رہنما مسلم لیگ ق چودھری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ تمام سیاستدان مل بیٹھ کر معاملات حل کریں، سیاسی انتشار کا سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے نقصان جمہوریت کا ہوتا ہے۔
سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عدالتیں قانون کی تشریح ضرور کریں لیکن سیاسی معاملات کو سیاستدانوں پر چھوڑیں ۔