لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں محمد خان بھٹی کو جیل سے ہی اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے بعد مقامی عدالت سے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا، انہیں دوبارہ 25 مارچ کو عدالت پیش کیا جائے گا۔