لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج رات 11 سے 12 بجے تک چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جید علماء کے ہمراہ اہم خطاب اور خصوصی دعا کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس قوم نے ایک سال میں ہر قسم کا جبر برداشت کیا ہے، انشاءاللہ اب حقیقی آزادی کی منزل دور نہیں اور قوم کی دعائیں قبول ہوں گی۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) April 17, 2023
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک اور دنیا میں پاکستانی اس دعا میں شامل ہوں اور اپنے ملک، اپنے لیڈر اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دعا کا حصہ بنیں۔