اسلام آباد انتظامیہ نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا

Published On 17 April,2023 11:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں اسلام آباد کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے 3 کی بجائے 6 ماہ کیلئے رینجرز کی تعیناتی اور کوئک رسپانس فورس کیلئے بھی 300 رینجرز اہلکار تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے مراسلے میں وزارت داخلہ کو رینجرز تعیناتی میں توسیع کی تحریری سفارش کی ہے اور ریڈ زون کیلئے 300 رینجرز اہلکار کوئک رسپانس فورس میں تعینات کرنے کا کہا گیا ہے، اسلام آباد میں 2 ہزار 523 رینجرز فورس پہلے ہی تعینات ہے۔