آئی سی سی نے ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی

Published On 02 May,2023 03:09 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم ٹی 20 میں 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

سالانہ رینکنگ میں 259 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی ٹیم 254 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ جنوبی افریقا پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

2020 کے بعد بھارتی ٹیم 13 سیریز میں کامیاب جبکہ صرف ایک سیریز ہاری ہے، آئی سی سی سالانہ رینکنگ میں کل 84 ٹیموں کی رینکنگ کی گئی ہے۔