اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 3 بجے ہو گا، اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
ایجنڈے میں افغانستان بارڈر کے راستے ادویات کی سمگلنگ بارے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2022 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
دی ٹریڈ مارکس ترمیمی بل 2023 بھی ایوان میں منظوری کے لئے پیش ہو گا، اس کے علاوہ سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 کے پلاٹس کی الاٹمنٹ میں تاخیر بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔