پاکستان شاہینز اور زمبابوے اے کے درمیان چار روزہ میچ کا آج سے آغاز

Published On 03 May,2023 03:34 am

ہرارے : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شاہینز اور زمبابوے اے کے درمیان آج سے کویکوی سپورٹس کلب میں چار روزہ میچ کا آغاز ہو گا۔

عمران بٹ کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی نظریں دورہ زمبابوے میں فاتحانہ آغاز پر ہوں گی، پہلے چار روزہ میچ کے بعد ایک اور چار روزہ اور چھ 50 اوورز کے میچز ہوں گے جو ہرارے اور موتارے میں 10 سے 27 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

قومی شاہینز سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور چار ریزرو کھلاڑی شامل ہیں، ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان عمران بٹ کے علاوہ چھ کھلاڑی پہلے ہی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں حسین طلعت ، کامران غلام ، میر حمزہ ، محمد علی ، شاہنواز دھانی اور صائم ایوب شامل ہیں۔