سرگودھا: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے چیک پوسٹ حملہ کیس میں علی امین گنڈا پور کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کر دیں اور رہنما پی ٹی آئی کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
سرگودہا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیک پوسٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، رہنما پی ٹی آئی کو 3 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس کی طرف سے 14 روز کا مزید ریمانڈ طلب کیا گیا، پولیس نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ واردات میں استعمال گاڑی ریکور کرنی ہے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں اور رہنما پی ٹی آئی کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
علی امین گنڈاپور کو کل بھکر کے علاقہ مجسٹریٹ سول کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔