اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مختلف عدالتوں میں کیسز میں پیشی کے لئے اسلام آباد نہیں آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد کی تین مختلف عدالتوں میں عمران خان کے کیس مقرر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائر کی جائیں گی۔
سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی درخواستیں سکیورٹی وجوہات اور سیاسی نوعیت کے مقدمات کے باعث دائر کی جائیں گی۔
عمران خان کی لیگل ٹیم میں وکلاء سلمان صفدر اور فیصل چودھری مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ضلع کچہری میں خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس بھی آج سماعت کیلئے مقرر ہے، سول جج ملک امان نے آج عمران خان کو کیس کی نقول کی فراہمی کیلئے طلب کر رکھا ہے۔