اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی عدالت میں پیشی کے دوران سکیورٹی انتظامات میں غفلت برتنے پر 2 ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گزشتہ روز کراچی کی ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا تھا، تاہم ان کی پیشی کے دوران عدالت میں لوگوں کا جم غفیر تھا، جو کسی بھی ناممکنہ خوشگوار واقعہ کا باعث بن سکتے تھے۔
علی زیدی کی عدالت پیشی کے دوران سکیورٹی انتظامات میں غفلت برتنے پر ایڈشنل آئی جی کراچی نے 2 ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسر کو معطل کر دیا ہے۔
ایڈشنل آئی جی کراچی کی جانب سے معطل ہونے والے افسران میں ڈی ایس پی ملیر سٹی پرویز میرانی، ڈی ایس پی سکھن واصف قریشی اور تفتیشی افسر ذاکرعباسی شامل ہیں۔