پاک فوج نے طور خم بارڈ پر ملبے تلے دبے پانچویں شخص کی لاش نکال لی

Published On 20 April,2023 07:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاک فوج نے طُور خم بارڈر پر شب و روز کاوشوں سے ملبے تلے دبے پانچویں جاں بحق فرد کو بھی نکال لیا۔

پاک فوج کی بےلوث امدادی اور ریسکیو ٹیموں کا سرچ اور ریسکیو آپریشن زور و شور سے کئی دنوں سے جاری ہے، ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں اور 5 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔

فوج کے انجینئرز، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور ایف سی کے جوان طور خم روڈ کی مکمل بحالی اور ملبے تلے افراد کے مکمل انخلا تک آپریشن جاری رکھیں گے۔