پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے کاغان کے قریب گلیشیئر پھٹنے سے مین ناران کاغان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔
صوبائی انتظامیہ نے سیاحوں کوعیدالفطر کی تعطیلات میں ناران ، کاغان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی، سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سیاحت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے بھی الرٹ ہیں۔
ترجمان محکمہ سیاحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی معلومات یا ہنگامی صورت حال میں سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کمراٹ روڈ بھی مکمل بند ہے، سیاح عید الفطر کی چھٹیوں میں کمراٹ آنے سے بھی اجتناب کریں۔