پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کیلئے جو زور دے رہی ہے وہ کے پی میں نہیں، عدالت کا حکم ماننا پڑے گا، ہم صرف رائے دے سکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ مخصوص طبقے نے مفتی عبدالشکور کیخلاف سوشل میڈیا پر بدترین مہم چلائی، پشاور کے ایک سرکاری سکول کے پرنسپل کی بدترین مہم کیخلاف حکومت نے نوٹس لیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مزید کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہو، آئین میں آرٹیکل 254 بھی واضح ہے، سپریم کورٹ جانتی ہے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی حالت ٹھیک نہیں ہے، اداروں نے رپورٹ بھی دی ہے۔