اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی رہنما حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج کر لیا گیا۔
مقدمہ میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مولانا افطاری سے پہلے میرے گھر آئے، 8 بجکر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے پارلیمنٹ لاجز کیلئے نکلے، رات 10 بجے میرے کک کو سرکاری ڈرائیور نے حادثے سے متعلق آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مولانا اپنی سرکاری گاڑی کو خود چلاکر لے جا رہےتھے، ویگو ڈالے کے ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے مولانا کی گاڑی کو ہٹ کیا، مفتی عبدالشکور کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالشکور کی میت اسلام آباد سے لکی مروت پہنچا دی گئی
مقدمہ میں درخواست کی گئی ہے کہ واقعہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے، ہر پہلو کو ملحوظ خاطر رکھ کر کارروائی کی جائے۔